نماز کے بعد ذکر

أَسْتَغْفِرُ اللهَ (تین بار کہے)
اَللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
ترجمہ: یا اللہ ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی ہے ، تو بابرکت ہے اے بزرگی اور عزت والے]
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.
ترجمہ: اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے ، اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ، وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
ترجمہ: اللہ کی توفیق کے بغیر گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی ہمت نہیں ، اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ، ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں ، نعمتیں اور فضل اسی کی ملکیت ہیں، اور بہترین ثنا اسی کے لیے ہے ، اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ، ہم اسی کے لیے عبادت کو خالص کرنے والے ہیں اگرچہ کافروں کو ناپسند ہو
لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وعلى كل شيء قدير
ترجمہ: اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے ، اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
اَللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الجَدِّ مِنْكَ الجَدُّ
[ترجمہ: یا اللہ! تو جو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جس چیز کو تو روک لے وہ کوئی دینے والا نہیں اور کسی مالدار کی دولت تیرے ہاں سود مند نہیں

سُبْحَانَ اللَّهِ (33 بار) ترجمہ: اللہ پاک ہے
الْحَمْدُ لِلَّهِ (33 بار) ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں
اللَّهُ أَكْبَرُ (33 بار) ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے
اور پھر سو کا عدد پورا کرنے کے لیے کہے:
لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وعلى كل شيء قدير
ترجمہ: اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے ، اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
آية الكرسي پڑھنا
پھر سورت الاخلاص، سورت الفلق، اور سورت الناس پڑھنا (فجر اور مغرب کی نماز کے بعد تین تين مرتبہ)
ربِ قني عذابك يوم تبعث عبادك
اے میرے رب! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا لے جس دن کہ تو مردوں کو اٹھا کر زندہ کرے گا
بعد الفجر والمغرب: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، يحيي ويميت، وهو على كل شيء قدير. (فجر اور مغرب کی نماز کے بعد 10 مرتبہ)
ترجمہ: اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے ، اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
اللهم إني أسألك علما نافعا، ورزقا طيبا، وعملا متقبلا (فجر کی نماز کے بعد)
ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے مفید علم، اچھی روزی اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔